نیب کا شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

11  مئی‬‮  2021

لاہور (آن لائن) قومی احتساب بیورو( نیب)لاہور نے معزز لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات و مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار شہبازشریف کی ضمانت کاتفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد فیصلے میں نظر اندازکئے گئے حقائق

کو مدنظر رکھتے ہوئے معزز سپریم کورٹ میں فوری طور پر اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ترجمان کے مطابق نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے شہبازشریف کے خلاف ٹرائل کورٹ میں دائر کرپشن ریفرنس نمبر (22/2020) میں پیش کئے گئے آمدن سے زائد اثاثہ جات و منی لانڈرنگ کے شواہد کی روشنی میں آئین و قانون کے مطابق پٹیشن کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق نیب کی جانب سے اس امر کی وضاحت کی جاتی ہے کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کے تمام اقدامات آئین و قانون کے مطابق کسی بھی دبا ئوکو خاطر میں لائے بغیر اورملک و قوم کے مفاد میں سر انجام دیئے جاتے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی واضع ہدایات ہیں کہ نیب میں زیر تحقیقات تمام انکوائریاں و انویسٹی گیشنز کو ناصرف بروقت اور میرٹ کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں بلکہ ٹھوس شواہد پر مبنی ریفرنس معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے جائیں تاکہ بدعنوان عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…