جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

حکمران جتنا مرضی زورلگالیں لیگی قیادت ڈرنے اورجھکنے والی نہیں والد کو روکے جانے پرحمزہ شہباز پھٹ پڑے

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی راہنماحمزہ شہباز شریف نے کہاکہ حکمران جتنا مرضی زورلگالیں لیگی قیادت ڈرنے اورجھکنے والی نہیں انہوں نے کہا سرگودھا کے پارٹی وفد سے ملاقات میں بات

چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف کوبیرون ملک علاج کیلئے جانے سے روکناقانون کی ہی نہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے سرگودہا ریجن کے علاقہ نورپورتھل کے صوبائی حلقہ پی پی 84 میں حکومتی تمام سختیوں کے باوجود شاندارکامیابی پر مقامی لیگی راہنماؤں ،ڈوثرنل وضلعی عہدیداروں اورارکین اسمبلی کومبارکباد دی اور کہا کہ وہ عوام رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے ہرسطح پر کوشاں رہیں انشاء اللہ اب وقت زیادہ دور نہیں جب ملک میں ایک بار اقتدار مسلم لیگ ن کو ملے گا اور لیگی حکومت پھر سے عوامی خدمات کے ادھورے منصوبے شروع کرئے گی۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کانعرہ لگانے والے ان جھوٹے حکمرانوں کے چہروں سے اب عوام نقاب اتار رہے ہیں۔انشاء اللہ جلدہی یہ جھوٹے اورمکارحکمران اپنے انجام کوپہنچیں گے۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…