پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اٹھارہویں ترمیم سے آصف زرداری کو فائدہ اور صوبہ سندھ کو شدید نقصان پہنچا،گورنر راج لگانے کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ کے مسائل حل نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے،اٹھارویں ترمیم سے صوبہ سندھ کو شدید نقصان پہنچا، صرف آصف زرداری کو اٹھارویں ترمیم سے فائدہ ہو ا ہے۔ انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس

سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ کے عوام کی زندگیاں بدترین ہوگئی ہیں۔اسمبلی فلور پر 45 منٹ وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کی برائی کی اور صرف 15 منٹ سندھ میں اپنی کارکردگی بتائی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام کی بہتری کیلئے کوئی بات نہیں کی۔ہماری خواہش تھی کہ وزیر اعلیٰ کوئی اپنی تجاویز پیش کرتے۔ پانی کے مسئلہ پر کوئی بات نہیں کی، اسکول،صحت، تعلیم کسی مسئلے پر بات نہیں کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر محمود مولوی، رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی، پی ٹی آئی رہنما سمیر میر شیخ، فضہ ذیشان، گوہر خٹک اور دیگر موجود تھے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور بلاول نے وزیر اعلیٰ کو کچھ سیکھا کر نہیں بھیجا تھا۔ہم انتظار کرتے رہے کہ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کوئی تجویز پیش کریں۔ بلاول کی پھپھو سے صحت کے مسائل پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اورنج لائن کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کچھ نہیں بتایا، بس اتنا کہا کہ گرین لائن سے پہلے چلائیں گے۔ کراچی کے عوام کیلئے کوئی ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ ہمیں انتظار تھا کہ شاید کہ قبرستان بنانے کیلئے زمین کی الاٹمنٹس پر بات ہوگی۔ ہم نے انتظار کیا کہ مراد علی شاہ بتائیں گے کہ ترقیاتی کاموں کا پیسہ کہاں لگایا۔ زرداری کا لاڈلہ یہ بتادیتا کہ وہ کرپشن کا خاتمہ

کیسے کریگا، پلی بارگین افسران نیب زدہ لوگوں کا کیا انجام ہوگا؟ ہم نے مراد علی شاہ کی تقریر کے دوران45 منٹ انتظار کیا کہ وہ بتائیں گے کہ سیف سٹی پلین کیسے تشکیل دیا جائے گا، مراد علی شاہ بتائیں گے کہ کرائم کیسے کنٹرول کریں گے۔ ڈیفنس کلفٹن بہادرآباد جوہر میں کئی لوٹ مار کی وارداتیں سامنے آئی۔ ہمیں انتظار تھا کہ شاید

مراد علی شاہ یہ بتادیں کہ انہوں نے ایمرجنسی سروس بنائی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ کے پاس ہسپتالوں سے متعلق کوئی پلان نہیں ہے۔ ہسپتال این جی آوز چلارہے ہیں،مراد علی شاہ نے 45 منٹ عمران خان کی برائی کرنے میں نکالا۔ مراد علی شاہ کو عمران خان کی کوئی اچھائی دکھائی نہیں دیتی، پاکستان کا نظام بہتر ہوا ہے

پوری دنیا تعریف کررہی ہے۔صوبہ سندھ کے لوگ مررہے ہیں، عوام کو بنیادی حقوق نہیں مل رہے۔ سرکاری اسکولوں کا برا حال ہے، بچے پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا پیپلز پارٹی میں کوئی اور قابل لوگ نہیں ہیں؟ سندھ حکومت کی کابینہ میں مردوں کے بجائے عورتوں کوذمہ داری دے دی جائے۔ہمیں

امید ہے عورتیں بہترین کارکردگی دکھائیں گی۔ وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ کے عوام کے بارے سوچنا ہوگا۔پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کا استحصال کررہی ہے۔ سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کی پری بجٹ اسپیچ کے بعد مصطفی کمال اورجماعت اسلامی بھی اس پر خاموش ہے۔ سیاسی جماعتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے

مزید کہا کہ وزیراعظم کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ آج خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ہیلتھ کارڈز دیئے جارہے ہیں۔مگر اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے ہم بے بس ہیں۔ صوبائی حکومت سندھ کے عوام کو ہیلتھ کارڈز کی سہولت دینے کی اجازت نہیں دے رہی۔ کراچی کے جناح ہسپتال کے وارڈ 7 کی حالت دیکھ کر افسوس ہورہا تھا۔

ہسپتال میں اے سی خراب ہیں گرمی کا عالم ہے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ میں6مہینے کے لئے گورنرراج لگادیا جائے۔ پی ٹی آئی اس چھ مہینے میں انہیں کام کرکے دکھائی گی۔ اٹھارویں ترمیم پر بات کریں تو پیپلز پارٹی والے سندھ کارڈ کھیلتے ہیں، یہ سندھ کے لوگوں کو ورغلا تے ہیں۔ سندھ کے عوام کو انہوں

نے کچھ نہیں دیا۔ جو نوکریاں انہوں نے دی وہ بیچی گئی۔مراد علی شاہ کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔مراد علی شاہ صوبے کے ناکام ترین وزیر اعلیٰ ہیں۔ پی پی اگر سندھ میں تبدیلی نہیں لائی تو ہم سوچیں گے کہ کیسے تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…