ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بیت المقدس پر حملہ ،اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بیت المقدس پر اسرائیل کی جانب سے حملہ کے معاملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ مسلم اْمّہ کو قبول نہیں۔ اپنے بیان میں

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ماہ مقدس میں عبادت میں مصروف قبلہ اوّل بیت المقدس میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سطح پر اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے اور اس کی دہشت گردی نے پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہئے،فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ مسلم اْمّہ کو قبول نہیں۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کی زیرسر پرستی جاری یہ دہشت گردی اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔انہوںنے کہاکہ مسلم ممالک کے حکمران اگر حسب سابق غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں تو مسلم اْمّہ سے اپیل کرتاہوں کہ وہ پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام فلسطینی بھائیوں کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے بیت المقدس پر اسرائیل کی جانب سے حملہ کے معاملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ مسلم اْمّہ کو قبول نہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…