حکومت کی شہباز شریف کی آج رات بیرون ملک روانگی روکنے کے لئے بھرپور کوششیں

7  مئی‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ +این این آئی)شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی کوشش کریں گے، اس حوالے سے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ شہباز کو باہر جانے سے روکا جائے، انہیں عدالت یا ایگزیکٹو حکم سے روکنے کی کوشش کریں گے، انہوں نے کہا

کہ اس سلسلے میں  وزارت داخلہ اور شہزاد اکبر قانونی راستہ تلاش کریں گے،وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق، اتنا جلد فیصلہ تو پنچائیت میں نہیں ہوتا اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی، اس سے پہلے وہ نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں سوال یہ ہے کہ کہ اس گارنٹی کا کیا بنا؟۔فواد چوہدری نے کہا کہ فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے، ہمارے نظام عدل کی کمزوریوں کی وزیر اعظم کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں لیکن اپوزیشن اصلاحات پر تیار نہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس بوسیدہ نظام سے ان کے مفاد وابستہ ہیں۔ادھر وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی کہا کہ شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کی اجازت حیران کن فیصلہ ہے، انہوں نے پہلے بھائی کی جھوٹی ضمانت دی اور اسے باہر بھاگنے میں مدد دی جو کبھی واپس نہیں آئے-اب وہ مفرور قرار ہیں۔کیا انہیں ایک مفرور کی معاونت میں اندر نہیں ہونا چاہیے تھا۔ 35 سال کی حکومت میں ایک ہسپتال ایسا نہیں جہاں ان کا علاج ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…