پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ان کے غیر پیشہ ورانہ رویہ پر شکایت لگائی جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اے سی سونیا صدف کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے سیالکوٹ واقعہ کی

رپورٹ طلب کر لی ہے اور اس حوالے سے غیر جانبدارانہ انکوائری کی ہدایت کی ہے۔اس واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات ہوں گی اور وزیراعلی عثمان بزدار کو انکوائری رپورٹ پیش کی جائے گی۔ انیوں نے اے سی سیالکوٹ کے حوالے سے کہا کہ جو خواتین عوام کی خدمت کے لئے ایئرکنڈیشنڈ سے باہر نہیں نکل سکتیں تو ان کو چاہیے کہ وہ اس نوکری کی بجائے کوئی اور آسان راستہ اختیار کرلیں انہوں نے کہا کہ رمضان بازار سیالکوٹ میں عوامی ریلیف سے جڑا معاملہ بدنظمی کا شکار ہوا اور چیف سیکرٹری پنجاب کو حقائق مسخ کر کے بتائے گئے۔میں نے پنجاب کے مختلف علاقوں کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ کہیں ایسا رویہ دیکھنے کو نہیں ملا۔ ہر شہر میں چینی دوکلو جبکہ سیالکوٹ میں ایک کلو فی صارف دی جارہی تھی۔جہاں کوتاہی ہو نشاندہی وہاں ہی کی جاتی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ عوام کو چینی کے لئے لائنوں میں کھڑا کر کے عوامی استحصال پر وزیراعلی نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ حکومتی ایس او پیز پر اگر کہیں عملدرآمد نہیں ہو تا تو عوامی نمائندے جوابدہ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے باقی ساتھیوں کو اس معاملے میں نہیں بولنا چاہیے تھا۔ ہم نے جان بوجھ کر اس معاملے پر خاموشی اختیار کی۔ کچھ چینلز کے بقول پروٹوکول نہ ملنے پر میں نے برہمی کا اظہار کیا۔ اس بات

میں کوئی حقیقت نہیں۔ مجھے پروٹوکول کی نہیں بلکہ انڈر19کو پروٹوکول کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نہیں حکومت کے کام بولتے ہیں۔ افسر شاہی کے بھی اعمال بولنے چاہئیں۔ پارٹی اورقیادت کی سطح پر سیالکوٹ معاملے پر ردعمل دینے سے منع کیا گیا تھا۔ رمضان بازار عوام کی بہتری کے لئے لگائے

گئے ہیں ان کا مقصد بیورو کریسی کو نیچا دکھانا ہرگز نہیں۔ اگر عوامی نمائندے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں تو بیوروکریسی بھی جوابدہ ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ بیوروکریسی اور عوامی نمائندے دونوں حکومت کے اہم ترین ستون ہیں۔ دونوں کا مقصد عوام کو ریلیف دیناہے۔ حکومت کا مقصد عوام کے دکھوں کا مداوا ہے۔ جو عوام کی

بہتری کے راستے میں کھڑا ہو گا وہ عمران خان کے مشن سے غداری کرے گا۔حکومت کا بیوروکریسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔ ہم دونوں ایک ہی کشتی کے مسافر ہیں۔ ہماری کوئی ذاتی لڑائی یا دشمنی نہیں۔ ہم دونوں عوامی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کمزور

طبقوں کی فلاح و بہبود پی ٹی آئی کا منشور ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اس مشن کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں۔پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی پاکستان ہاسنگ سکیم کے تحت صوبہ بھر میں 133 مقامات کی نشاندہی کرلی ہے اور گھروں کی تعمیر کیلئے پہلے مرحلے میں 54 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…