منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان پی ٹی آئی کی فاتحہ پڑھ لیں، ”پی ٹی آئی خدا حافظ“ کامران خان بھی بول پڑے

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے سب سے بڑے حامی سمجھے جانے والے معروف صحافی کامران خان نے بھی کراچی کے ضمنی انتخاب پر پی ٹی آئی کو خدا حافظ کہہ دیا، معروف اینکر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں کئی ماہ سے عرض کر رہا ہوں عمران خان کراچی میں پی ٹی آئی کی فاتحہ پڑھ لیں،

موصوف آٹھ ماہ سے کراچی تشریف نہیں لائے، دوسری جانب بظاہر ن لیگ کراچی میں تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے، 2018ء میں صفر نشست آج این اے 249 میں مفتاح اسماعیل جیت سے قریب تر، پی ٹی آئی تو کہیں دور دور نہیں، انہوں نے آخرمیں لکھا کہ پی ٹی آئی خدا حافظ۔ نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹس کے مطابق حلقہ این اے 249 کراچی میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 72کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔اس وقت ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 6324 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل 4123 ووٹ لے کر دوسرے، پی ایس پی کے مصطفی کمال 2734 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر، تحریک کے امیدوار 2427 ووٹ لے کر چوتھے،پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 1445 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 1323 ووٹ لے کر چھٹے نمبرپر ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں تیس امیدوار مدمقابل ہیں، حلقہ این اے 249 میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 935 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 656 ہے۔حلقے کے 184 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 92 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…