جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

وفاقی وزیر نے تحریک پر سے پابندی ختم ہونے کا اشارہ دے دیا

datetime 21  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک کیساتھ کامیاب مذاکرات کی روشنی میں پارٹی پر پابندی عائد نہیں ہوگی۔ ایک انٹرویو میں علی محمد خان نے کہا کہ ضروری معاملات کی انجام دہی کے بعد اس میں کچھ وقت لگے گا لیکن بالآخر پابندی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا

کہ اللہ کا شکر ہے کہ حکومت نے صورت حال پر قابو پایا، اگر تنازع کو پرامن انداز میں حل نہیں کیا جاتا تو حالات مزید خراب ہوسکتے تھے۔وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئی اور ریاست کو کوئی بھی شخص اس طرح کے حالات سے دوچار نہیں کرسکتا،جو مظاہرہ کر رہے تھے وہ حکومت کے خلاف نہیں تھے لیکن اللہ کا شکر ہے تنازع پرامن انداز میں ختم ہوگیا’۔قومی اسمبلی میں پیش ہونے والی قرار داد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، حکومت نے تحریک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے کہ معاملے پر پارلیمان میں بحث ہوگی اور فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔علی محمد خان نے کہا کہ جن افراد پر سنگین مقدمات نہیں ہیں انہیں فوری رہا کردیا جائے گا لیکن جن پر سنگین الزامات ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو وعدے کیے گئے ہیں اس پر مجھے یقین ہے اور اس پر آج مہر تصدیق بھی ثبت ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے تحریک پر پابندی کی سمری کابینہ میں پیش کی تھی اور وزارت داخلہ نے بعد میں پارٹی پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔قانون کے مطابق حکومت کو کسی بھی پارٹی پر پابندی کابینہ کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنا ہوتا ہے لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے ایسے ارادے نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…