بڑے پیمانے پر آپریشن کلین کی تیاری،10 سال سے ایک ہی سٹیشن پر کام کرنے والے افسران کو صوبہ بدر کرنیکا فیصلہ

18  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی پولیس کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے میں بھی بڑے پیمانے پر آپریشن کلین کی تیاری مکمل کرلی ہے،ایف آئی اے کے افسران کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے روٹیشن پالیسی کو حتمی شکل دیدی گئی ،دس سال سے ایک ہی سٹیشن پر کام کرنے والے افسران کو صوبہ بدر

کر دیا جائیگا ۔وزارت داخلہ کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر ایف آئی اے کے ملک بھر میں کام کرنے والے ڈائریکٹرز اسسٹنٹ ڈائریکٹرز،انسپکٹرز،سب انسپکٹرز،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور محرر محضرات کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں ،ان میں جو افسران یا اہلکار عرصہ دس سال سے ایک ہی اسٹیشن یا ائیر پورٹ یا تھانے میں تعینات ہیں انہیں صوبہ بدر کر دیا جائیگا اور جو افسران واہلکار پانچ سال سے ایک سٹیشن پر براجمان ہیں انہیں شہر بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہدایت پر ایف آئی اے میں موجود کالی بھیڑوں کی الگ سے فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں اور انتہائی باریک بینی سے ان کے ناجائز اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور یہ فہرستیں نیب کے حوالے کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق روٹیشن پالیسی کا نفاذ چند روز میں متوقع ہے ۔دریں اثناء وزیر داخلہ کے حکم پر وفاقی پولیس کے انسپکٹروں اور سب انسپکٹروں اور اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کے اثاثہ جات اور ان کے خلاف انکوائریوں کی پڑتال بھی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…