بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جہانگیرترین زیادہ دیر تحریک انصاف میں نہیں رہیں گے ،پیشگوئی کر دی گئی

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین زیادہ دیر پاکستان تحریک انصاف میں نہیں رہیں گے۔مراد علی شاہ سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا تھا کہ جہانگیر ترین پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں تاہم جہانگیر ترین نے اس قسم کی تمام قیاس آرائیوں کی تردید کی

اور بعدازاں شہلا رضا نے اپنی ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دی۔اب کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بھی جہانگیر ترین سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین زیادہ دیر پی ٹی آئی میں نہیں رہیں گے۔وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ تین سال میں وفاق نے صوبوں کو دیا کیا ہے؟ چھیننے میں لگے ہیں، ہمارا 85 فیصد ٹیکس ریونیو وفاق اکٹھا کرتا ہے، زیرو فیصد گروتھ کی وجہ سے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر ہفتے چیف سیکرٹری کو کہتے ہیں کہ عمارتیں کیوں نہیں بنا رہے،کچھ شر پسند ہیں جو ہر روز نئے نوٹیفکیشن نکلوا دیتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقے کو ترقی دلانے کے لیے کوشاں ہیں، صنعتکاروں کے ساتھ ملکر صنعتی علاقے کو ترقی دلائیں گے۔مردم شماری سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مردم شماری سے متعلق چاروں صوبوں کو تحفظات ہیں۔ہفتے میں دو روز کاروبار بند کروانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دو دن کاروبار بند کرنے کا فیصلہ این سی او سی میں ہوا، کورونا سے بچنے کے لیے ہم سب کو احتیاط کرنا ہو گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…