مظفرآباد(این این آئی)حلقہ کوٹلہ کی یونین کونسل” سیدپور” کے گائوں” سونجان باغ” سے مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا۔اور حلقہ کوٹلہ کی یونین کونسل سیدپور کے گائوں” چھکڑیا” سے پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا۔درجنوں افراد نے اپنے خاندان سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی۔حلقہ کوٹلہ کے گاؤں ”سونجاں باغ” سے الطاف قریشی، عارف قریشی، شازمان قریشی، ظہیر قریشی، رفاقت قریشی، عمران قریشی، ضیاء قریشی، نعمان قریشی، نذیرقریشی، سفیر قریشی، عمران قریشی، ریاض قریشی، عمان قریشی، محمد شریف قریشی، سفیر قریشی، قاضی
نورزمان، عمران دریاوی، چوہدری عبدالرشید، نمبردار کالا خان، جواد کشمیری و دیگر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر اپنے خاندان سمیت باضابطہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔حلقہ کوٹلہ کے گاؤں” چھکڑیا” سے چوہدری میرزمان، چوہدری عبدالرحمان، چوہدری ندیم، چوہدری افضل، چوہدری میرزمان، چوہدری سائیں، چوہدری مسکین، چوہدری سیٹھ چڑیا، چوہدری نوردین، چوہدری مسکین و دیگر نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر اپنے خاندان سمیت باضابطہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔قائد کوٹلہ فخر کوٹلہ جناب سردار جاوید ایوب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔