جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

پولیس افسر کو دھکے دینے کا معاملہ حسان نیازی کا موقف بھی آگیا

datetime 15  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے گلبرگ مین بلیوارڈ میں ریسٹورنٹس کی بندش کے خلاف ریسٹورنٹ مالکان نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے حسان نیازی بھی شریک ہوئے ،احتجاج کے دوران

حسان نیازی کی ایس ایچ او کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے پولیس افسر کو دھکے بھی مارے ۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور اسے سینئر صحافی منظور علی خان نے شیئرکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے نے لاہور میں ایک احتجاج کے دوران پولیس افسر کو دھکے مارے ،کیا سی سی پی او لاہور کوئی ایکشن لیں گے؟ منصور علی خان کے ٹویٹر پر پیغام کے بعد حسان نیازی بھی میدان میں آئے اور انہوں نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میسج پٹواری علی خان کیلئے ہے ، میں وہاں اپنے دیہاڑی دار ملازمین کیلئے بطور ریسٹورنٹ مالک کے موجود تھا اور پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج کر رہا تھا ، مجھے دھکا دیا گیا جس پر میں نے جواب میں دھکا دیا تاکہ ہم لبرٹی جاسکیں ، جب آپ کے لیڈر نیب پر حملہ کرتے ہیں تو آپ ان کا دفاع کرتے ہیں ، کیسے کر لیتے ہیں یہ۔یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2019

میں سانحہ پی آئی سی کے دوران بھی جب وکلا برادری نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو لوجی پر حملہ کیا تھا تو حسان نیاز ی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پولیس کی گاڑی کو آگ لگا رہے تھے پھر جنو ری 2020میں حسان نیازی کی ایک گاڑی سے ٹکر ہو گئی تھی جس پر حسان نیازی نے اپنی گاڑی سے باہر نکل کر دوسری گاڑی کو ٹھوکریں ماری تھیں ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…