اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کا جمع شدہ ریکارڈ مانگ لیا

10  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کا جمع شدہ ریکارڈ مانگ لیا ،تحریک انصاف کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو فراہم کیا جائے یا نہیں ،فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا،درخواست پر 16مارچ کوسماعت کرے گا۔

تحریک انصاف کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے جمع کرائے گئے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا ، اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کا جمع شدہ ریکارڈ مانگ لیا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے کی درخواست الیکشن کمیشن نے 16 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کر دی۔ جبکہ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس نظام انصاف پر کلنک کا ٹیکہ ہے یہ 30 دن کا معاملہ تھا، 3 سال ہوگئے لیکن تحقیقات باقی ہیں۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم نے درخواست کی ہے الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے 4 ملازمین کے اکائونٹس کی تفصیل اسٹیٹ بینک کے زریعہ حاصل کرے بینک اکائونٹس کو اعلی قیادت اور عمران خان آپریٹ کرتے تھے۔ تحریک انصاف کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کا جمع شدہ ریکارڈ مانگ لیا ،تحریک انصاف کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو فراہم کیا جائے یا نہیں ،فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا،درخواست پر 16مارچ کوسماعت کرے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…