کراچی (آن لائن) سینیٹ الیکشن میں شکست پر پی ٹی آئی سندھ نے اپنے باغی اراکین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں اپنے باغی اراکین اسلم ابڑو اور شہریار شر کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سینیٹ انتخابات میں
پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے والے دو اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں اراکین نے اپنا ووٹ حکومتی جماعت کو بیچا اور پارٹی کی واضح ہدایت کے باوجود بھی پی ٹی آئی کا فیصلہ نہ مانا، دونوں اراکین پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے، انہیں نااہل کرواکر ضمنی انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ساتھ ہی سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے بھی اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں میں اسلم ابڑو کو حکومتی نشستوں پر بٹھانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کو اپوزیشن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع دیا وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ا لیکشن کمیشن نے اپوز یشن کو ہارس ٹریڈنگ کا موقع دیا۔ سینیٹ الیکشن میں شکست پر پی ٹی آئی سندھ نے اپنے باغی اراکین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں اپنے باغی اراکین اسلم ابڑو اور شہریار شر کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔