جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن کے بیان کے بعد وزیراعظم سے باضاطہ طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ

datetime 6  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن بارے وزیراعظم کے غیر زمہ دارانہ بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بیان آئینی ادارے پر دبائو ڈالنا تھا وزیراعظم کا بیان قابل تشویش ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے جرئتمندانہ ردعمل کا خیرمقدم کرتی ہے آئین پاکستان کا جمہوری تحفہ دینے والی جماعت پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے اور اداروں کی تعمیر تکریم

اور توقیر کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں نیر بخآری نے مزید کہا کہ عمران خان نے شکست تسلیم کرنے کی بجائے آئینی ادارے کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھایا عمران خان میں شکست تسلیم کرنے کی جرات اور صلاحیت ہونی چاہئے اداروں کو متنازعہ بنانا انتہائی غیر زمہ دارانہ فعل ہے نیر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے بیان کے بعد وزیراعظم باضاطہ طور پر معافی مانگیں آئینی ادارے الیکشن کمیشن پر الزامات وزیراعظم کے عہدے کے شایان شان نہیں عمران اپنی نہ سہی وزیراعظم کے عہدے کا خیال کر لیا کریں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…