وزیراعلیٰ عثمان بزدار اہم مشن پر اسلام آباد ،اراکین قومی اسمبلی سے مسلسل رابطے

6  مارچ‬‮  2021

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سیاسی صورتحال کے تناظراہم مشن پر اسلام آباد میں ہیں اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار اراکین قومی اسمبلی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔گزشتہ دو روزکے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سیاسی رابطے تیز کردیئے ہیں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اراکین قومی

اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی،پرویز خٹک،شفقت محمود،بریگیڈئر(ر)اعجاز شاہ ،حماد اظہر،فواد چوہدری،شیری مزاری،خسروبختیار، زرتاج گل،چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگرکے علاوہ اراکین قومی اسمبلی نے بڑی تعداد نے عشائیہ میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جمعہ کو بھی اسلام آباد میں اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں ۔ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اوردیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ ہم سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک ہیں۔پیسے کی بدولت ایک سیٹ جیت کرواویلا مچانے والوں کی سیاسی ،اخلاقی اورجمہوری ساکھ ختم ہوچکی ہے ۔انشاء اللہ اراکین قومی اسمبلی کل وزیراعظم عمران خان پر اپنے بھر پور اعتمادکااظہار کریںگے۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم ملکی مفادات کے مخالف سمت چل رہی ہے ۔وزیراعظم عمران خان اور شفاف پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کو کرپشن کے خلاف اکٹھا کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اڑھائی برس میں ہماری حکومت کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔سابق ادوار میں ہر روز کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا۔قوم اورمنتخب نمائندے کپتان کے ساتھ ہیں اورساتھ رہیںگے۔وزیراعلیٰ عثمان بزداربروز ہفتہ بھی اسلام آباد میں قیام کریںگے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…