اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ہے،حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی تھی مگر اسے راہ فرار نہیں ملا،حکومتی ترجمانی انتہائی ڈھٹائی سے سپریم کورٹ کی رائے کو اپنی فتح قرار دے رہے ہیں، سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے ذریعے جو سوال بھیجا اس کا جواب تو نفی میں ملا ہے،
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ نے انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کے حق میں رائے دی، جواب ہے نہیں !،کیا صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی رائے بعد موثر رہا ہے تو بھی جواب ہے ، نہیں !،3 مارچ یوسف رضا گیلانی کی جیت اور سلیکٹڈ کے امیدوار کے شکست کا دن ہے، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی کٹھ پتلی حکومت کو بدترین شکست ہوگی۔