جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

اپنے بل بوتے پر سینٹ الیکشن لڑیں گے اسٹیبلشمنٹ کے نہیں، گورنر پنجاب کا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم اپنے بل بوتے پر سینٹ الیکشن لڑیں گے اسٹبلشمنٹ کے نہیں،(ن) لیگ سے کوئی بھی خفیہ ڈیل نہیں ہو رہی ہے اب اس ملک میں جو کچھ ہوگا وہ سب کے سامنے ہی ہوگا ،اراکین پار لیمنٹ نے ووٹ ضمیر کے مطابق ہی دینا ہے انشاء اللہ وفاق میں وزیر خزانہ عبد الحفیظ

شیخ ہی کامیاب ہوں گے ،سینٹ الیکشن کے بعد بھی اپوزیشن کوئی دما دم مست قلندر نہیں کر سکے گی الیکشن 2023میں ہی ہوں گے۔اتوار کے روز رائل پام میں نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں تمام سینیٹرز کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا کر یڈٹ تمام سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے اور یہ جمہوریت کے لیے خوش آئند ہے جہاں تک سید یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کے در میان مقابلے کا تعلق ہے تو اس میں پنجاب کے ساتھ ساتھ باقی صوبوں کے اراکین قومی اسمبلی نے بھی ووٹ دینا ہے اور انشاء اللہ جیت تحر یک انصاف کی ہوگی پی ڈی ایم کے لوگ بھی تین مارچ کو فیصلہ دیکھ لیں گے ۔(ن) لیگ کے ساتھ کسی قسم کی خفیہ ڈیل کے متعلق سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کسی کیساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی اب کسی بھی بات کو خفیہ نہیں رکھا جاسکتا اس لیے اب جو کچھ بھی ہوگا آئین وقانون کے مطابق اور عوام کے سامنے ہی ہوں گا ملک میںآئین وقانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاک افواج کسی جماعت کو سپورٹ نہیں کر رہی ہے وہ 22کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے اور مکمل طور پرغیر جانبدار ہے جہاں تک سینٹ

الیکشن کا تعلق ہے تو تحر یک انصاف سینٹ الیکشن اسٹبلشمنٹ کے نہیں اپنے بل بوتے پر لڑ ے گی اور انشاء اللہ سینٹ انتخابات میں تحر یک انصاف اور اتحاد ی اکثر یت حاصل کر نے میں کامیاب ہوں جائیں گے میں ایک بارپھر کہتاہوں کہ افواج پاکستان کو سیاست میں گھسٹینا نہیں چاہیے بلکہ اداروں کو مضبوط بنانا چاہیے۔ ایک اور سوال کے

جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں چانسلر ز کو100فیصد میرٹ پر لگا یا ہے اور اگر کوئی چانسلر اب میرٹ سے ہٹ کر کسی قسم کی بھر تی کر یگا یا جعلی ڈگری میں ملوث ہوگا تو اس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا کسی کو معافی نہیں دیں گے یونیورسٹی میں ڈگریوں

کے حوالے سے کوئی مشکلات ہیں توان کو بھی ہم نے حل کر دیا ہے ۔اپنے بیٹے انس سرور کے سکائوٹش لیبر پارٹی کے سر براہ بننے کے متعلق سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یہ پاکستان اور اورسیز پاکستانیوں کی بھی جیت ہے اور انشاء اللہ انس سرور سکائوٹش عوام اور اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور آواز بلند کر یں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…