جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب کا سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

datetime 27  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف انکوائری بند کرنے کی سفارش کی ہے، ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ کے خلاف ٹیکس امور کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے،اس کے علاوہ سابق وزیرہاؤسنگ اکرم درانی کے خلاف بھی انکوائری بند کرنے کی سفارش

کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کر لیاہے جس میں کچھ انکوائری بند کرنے اور کچھ انکوائریاں کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے چیئرمین نیب کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو درخواست دے دی،کیپٹن ر محمد صفدر نے سابق رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے درخواست دی ہے، نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین نیب کے خلاف جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے، جے آئی ٹی ایڈیشنل ڈی جی کے رینک کے آفیسر کی زیر نگرانی تشکیل دی جائے انکوائری ٹیم بغیر کسی دباؤ کے میرٹ پر تحقیقات کرے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنا کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے ملزم کو ذاتی حیثیت میں بذریعہ سمن طلب کر کے جواب طلبی کی جائے انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا جائے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال ایک اہم سرکاری ادارے کے سربراہ ہیں اربوں روپے کی جائیدادیں بنارکھی ہیں یہ جائیدادیں اپنی فیملی اور بے نامی داران کے نام پر آمدن سے زائد بنا رکھی ہیں جسکا ریکارڈ ملزم کے ذاتی، فیملی اور بے نامی داران کے بینک اکاؤنٹس،ٹیکس ریکارڈ سے مل سکتا ہے پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیز، ریونیو اتھارٹیز، فیملی اور بے نامی داران کی کمپنیز کا ریکارڈ دیکھا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…