تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے ن لیگ سے آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹ مانگ لیا

26  فروری‬‮  2021

اوکاڑہ(آن لائن)تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے ن لیگ سے آئندہ انتخابات کے لئے ٹکٹ مانگ لیا،اوکاڑہ چیمبر آف کامرس کے بانی اور صدر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ)چودھری ارشد اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے انہوں نے بتایا پی ٹی آئی کے ناراض اراکین نے یوسف رضا گیلانی کوشرط بتا دی

ہے کہ سینیٹ کے لئے ووٹ لینا ہے تو ن لیگ کاٹکٹ کنفرم کرکے دو۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اوکاڑہ میڈیا سنٹرکے وفد سے بات چیت کے دوران کیا فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) چودھری ارشد اقبال نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اپنی سینیٹ کی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی کے 12ناراض اراکین سے ملے تو انہوں نے ووٹ کی حمائت کو مشروط کر دیا اور کہا کہ اگر ووٹ لینا ہے تو ہمیں گرانٹی دو کہ آئندہ انتخابات میں ایم این اے کے لئے انہیں ہی مسلم لیگ ن ٹکٹ دے گی یہ بات یوسف رضا گیلانی نے ن لیگ کی قیادت کو بتائی اور ان 12ایم این اے کی لسٹ بھی فراہم کر دی ہے مسلم لیگ ن کی حامی بھرنے سے 12ووٹ یقینی طور پر مل جائیں گے جب کہ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو محض سات ووٹ مخالفین کے صفوں سے درکار ہیں فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) چودھری ارشد اقبال کا کہنا ہے کہ اس سے اندازہ کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی کہ جو لوگ نواز شریف کی سیاست کو ختم کرنے چلے تھے ان کے مقاصد پر کس قدر پانی پھر چکا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے قبل ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے جس وزیر سے

استعفیٰ لیا اس کو ملنے کے لیے بلایا گیا۔وزیراعلیٰ محمود خان نے سابق وزیر قانون سلطان محمد خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سلطان محمد خان سے ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔سابق وزیرقانون سلطان محمد نے سینیٹ امیدواروں کی نامزدگی پر پارٹی کے فیصلوں کی تائید کی ہے۔واضح رہے کہ سلطان محمد خان سے 11 فروری کو وزارت واپس لے لی گئی تھی، سلطان محمد خان سے وائرل فوٹیج میں دکھائی دینے پر وزارت واپس لی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…