پٹرول پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ عوام کی جیبوں سے سالانہ کتنی بڑی رقم نکالی جائیگی؟ حکومتی اقدام پر شہریوں کا پارہ ہائی ہوگیا

24  فروری‬‮  2021

لاہور (آن لائن) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے صوبے کے تین بڑے شہروں ملتان، لاہور اور راولپنڈی کے شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب راغب کرنے کے لئے مذکورہ تینوں شہروں کے باسیوں پر گیسو لین کے نام سے ایک نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک تجویز پنجاب حکومت

کو ارسال کردی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گیسولین ٹیکس عائد کرنے کی منظوری کے بعد لاہور ملتان اور راولپنڈی کے شہریوں سے پٹرول خریدتے وقت ایک روپے سے دو روپے فی لیٹر گیس لین ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں پنجاب ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چونکہ مذکورہ ٹیکس دنیا کے تمام بڑے ممالک میں موصول کیا جارہا ہے۔ لہٰذا پنجاب کے تین شہروں کے باسیوں سے ٹیکس کی ممکنہ وصولی کوئی برا کام نہیں۔ گیسو لین ٹیکس سے پنجاب حکومت کو ایک سے ڈیڑھ ارب روپے سالانہ کی آمدن حاصل ہوگی۔ جس سے پنجاب حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کی مد میں دی جانے والی سبسڈی پر خرچ کرسکے گی اور حکومت کے کندھوں پر بوجھ میں کمی آئے گی۔ اتھارٹی کی اس تجویز پر لاہور کے شہری حلقوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ریاست مدینہ کے نام پر پاکستان کے عوام کو جذباتی طور پر بلیک میل کر رہے ہیں۔ حکمرانوں کے جھوٹے دعوئوں سے عوام پریشان ہے۔ وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے عوام پر ایک ہی مرتبہ بم گرا کر ان کا صفایا کردے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…