اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ ود کامران شاہد کے اینکر کامران شاہد نے کراچی کے عوام کا سروے کیااور ان حلقوں سے پی ٹی آئی کی کارکردگی سے متعلق سوالات کیے جہاں سے پی ٹی آئی حکومت جیتی تھی۔جب صحافی کی طرف سے عوام سے سوال کیا گیا کہ کیا عمران خان کو اور مہلت دینی
چاہیے کہ عوام کے حالات بہتر ہو جائیں تو اس پر عوام پھٹ پڑے اور طرح طرح کے جوابات دیے۔عوام کا کہنا تھاکہ ہم نے تو تبدیلی کا سوچ کر ووٹ دیا تھا تبدیلی تو نہیں آئی الٹا ہماری قسمت خراب ہو گئی۔جبکہ کچھ لوگوں نے کہا کہ اس حکومت کو تو اب ایک دن بھی اور نہیں ملنا چاہیے اورعمران خان کو چاہیے کہ ہاتھ جوڑ کر کرسی سے اتر جائے۔ایک خاتون کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی اس قدر کر دی ہے کہ اب تو مرنے کے لیے جی چاہتا ہے کہ غریب عوام کے لیے تو اس حکومت نے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں۔ہر دوسرے شخص نے یہی کہا کہ غریب عوام کے بارے میں کچھ نہیں سوچا جا رہا اور مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے لہذا عمران خان کو ہماری جان چھوڑ دینی چاہیے بس بہت ہو گئی تبدیلی۔ایک شخص نے کہا کہ عمران خان کو اور وقت دیاتو یہ ہمارے کپڑے بھی اتار لے گا۔واضح رہے کہ اس وقت مہنگائی اپنے پورے عروج پر ہے ، دوسری جانب ای سی سی کی منظوری کے فوری بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں
اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ،ایک لیٹر خوردنی تیل کے 5 پیکٹس کے پیک میں 44 روپے ،ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پیک میں 62 روپے اضافہ کر دیا گیا ،
گھی کی قیمت 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے کلو ہو گئی ،خوردنی تیل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر ہوگیا ،شیمپو 10 سے 20 روپے فی بوتل مہنگا ہو گیا ،کولڈ ڈرنکس 5 روپے سے 10 روپے تک فی ٹن پیک مہنگا ،ٹی وائیٹنرز 21 روپے سے 32 روپے فی پیک مہنگے ہوگئے ، خشک دودھ ،بچوں کے دودھ 50 روپے سے 100 روپیہ پیک مہنگا ہوگیا ،سٹیشنری آئیٹم 2 روپے سے 11 روپے تک مہنگی ہوگئیں ۔
عمران نیازی حکومت کے 2.5 سال بعد عوام کے جذبات کی ایک جھلک ?? pic.twitter.com/xS0wOoxk33
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 17, 2021