تحریک انصاف کا مستقبل صفر قرار دے دیا گیا

17  فروری‬‮  2021

کراچی (آن لائن )وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مستقبل صفر ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے عوام کا اعتماد حاصل ہے سانگھڑ اور ملیر میں کے ضمنی انتخابات میں لیڈ بڑھی ہے ۔پیپلزپارٹی پر اعتماد کرنے

پر سندھ کے عوام کا شکر گزار ہوں، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وہ کل صبح ساڑھے 9 سے 4 بجے تک صدر پاکستان کے ساتھ نیوی کی مشقوں میں شریک تھے شام کو واپسی پر علم ہوا کہ قانون حرکت میں آیا ہے میں نے پولیس کو کوئی ہدایت نہیں کی، ہتھیاروں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر جانے کیلئے حلیم عادل کو کس نے کہا تھا،قانون سب کیلئے ایک ہے، جو قانون شکنی کرے گا قانون اسکے خلاف کاروائی کرے گا۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کا پولنگ اسٹیشن کے اندر جانا منع ہے ۔الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔اگر بتایا جاتا کہ ہتھیاروں کے ساتھ لوگوں کو آنے کی اجازت ہے تو مزید سخت سیکورٹی انتظامات کرتے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل صفر ہے میں تمام ممبران سے درخواست کرونگا کہ سینیٹ کیلئے سندھ کی نمائندگی کرنے والوں کو ووٹ دیں، پی ٹی آئی کی حکومت خود اوپن بیلٹ نہیں چاہتی،اگر وہ سنجیدہ ہوتے تو تمام جماعتوں سے بات کرکے جاسکتے تھے مجھے یقین ہے کہ سپرہم۔کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…