بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

بلاول اورمراد علی شاہ نے اپنے غنڈوں کو مجھے قتل کرنے کا ٹاسک سونپا تھا،حلیم عادل شیخ گرفتاری کے بعد کھل کر بول پڑے

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ گرفتاری کے بعد ایس ایس پی ملیر کی آفس سے میں کہا ہے کہ میں نے خدشات ظاہر کئے تھے کہ مجھ پر حملہ کروایا جائے گا۔ مراد علی شاہ کے والد نے مرتضیٰ بھٹو پر پولیس کے ذریعے حملہ کروا کر قتل کروایا تھا، مجھ پر بھی پولیس کی موجودگی میں حملہ کیا گیا۔ میں حلقہ پی ایس 88

میں موجود نہیں تھا جب دیکھا ہمارے پی ٹی آئی کے لوگوں پر حملے کئے جارہے ہیں تب آیا پاکستان پیپلزپارٹی کے غنڈوں نے پولیس کی موجودگی مجھ پر فائرنگ کی اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔ بلاول زرداری اور مراد علی شاہ نے اپنے غنڈوں کو پولیس کے ہمراہ مجھے قتل کرنے کا ٹاسک دیکر بھیجا تھا۔ یہ لوگ چاہتے ہیں حلیم عادل شیخ کو راستے سے ہٹایا جائے۔ پہلے مجھے لالچ دی گئی پھر نقصان پہنچایا گیا اب حملے کئے جارہے ہیں۔میری سیکیورٹی سندھ حکومت نے واپس لی تھے اپنے کچھ پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ تھا۔پولیس نے ہمارے گارڈ کو پکڑ لیا لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کے غنڈے جنہوں نے فائرنگ کی ان کو نہیں پکڑا۔ ہم پر امن شہری ہیں ہمارے کارکنوں سے زیادتی ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔کپتان کا سپاہی ہوں اپنے لوگوں کو دفاع کریں گے اور اس کرپٹ مافیا سے لڑتا رہوں گا۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کے حکم پر مجھے حلقہ سے باہر نکالا ہے آفس لاکر مجھے کسی کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر مجھے جواب دیں کہ ہمارے ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکالا گیا ان کو سیکیورٹی کیوں نہیں دی گئی۔ ایک سازش کے تحت پی ایس 88 کے الیکشن کو چرایا جارہا ہے۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے ترجمان محمد علی بلوچ نے کہا کہ ملیر پولیس

نے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے درخواست لیکر ایک مقدمہ درج کر کے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری ظاہر کر دی ہے جن کو سی آئی اے سینیٹر کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا پیپلزپارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے جیلوں اور مقدموں سے ڈرنے والے نہیں ہیں سندھ کی پولیس سیاسی غلام بن چکی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے بلاول زرداری،مراد علی شاہ سمیت ان کی کرپٹ ٹیم کو بے نقاب کیا ہے جس وجہ سے مسلسل انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…