جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو زور دار جھٹکا،دو اہم رہنما تحریک انصاف چھوڑ گئے

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو زور دار جھٹکا، ایک سینیٹر اور ایک رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی نے پی پی میں شمولیت کرلی،کوہاٹ سے سینیٹر شمیم آفریدی اور رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی امجد آفریدی نے پی پی پی میں شمولیت کی۔ پی پی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو

زرداری 27 فروری کو کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔دوسری جانب وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کرپشن سے آلودہ پرانا پاکستانی چاہتی ہے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی۔میا ں برادران نے ہمیشہ پیسے کی سیاست کی اپوزیشن کو سینٹ کے الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے اس خوف سے اپوزیشن اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کر رہی ہے ان کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔بدقسمتی سے اب تک اپوزیشن نے ماضی سے خود کو الگ نہیں کیا۔ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے۔سینٹ میں الیکشن کامیابی کے بعد پی ٹی آئی ایوان بالا کی بھی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔شفاف انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک سسک سسک کر دم توڑ رہی ہے،جو کل تک اسمبلیوں کو جعلی قرار دے کر مستعفی ہونے اور سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کی بڑھکیں لگا رہے تھے وہ آج انہی اسمبلیوں میں اپنے امیدواروں کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں،انشا اللہ پاکستان آگے بڑھتا رہے گااور ا س کی قسمت کو کھوٹا کی سوچ رکھنے والوں کی مراد کبھی پوری نہیں ہو گی۔ اپوزیشن جماعتوں نے بلا جواز تحریک شروع کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…