پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے باعث سرکاری سکولوں میں امتحانات کا نیا طریقہ متعارف

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (اے ایف بی) کورونا وائرس کے باعث سرکاری سکولوں میں بچوں کا امتحان چار شفٹوں میں لیا جائے گا، امتحان مئی کے آخری ہفتہ میں لیا جائے گا، پچاس نمبر کا سوالیہ پیپر ایک گھنٹہ میں حل کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق کورونا

کے باعث سرکاری سکولوں میں امتحانات چار شفٹوں میں لیے جائیں گے، پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحان مئی کے آخری ہفتہ میں منعقد کیے جائیں گے، سرکاری سکولوں میں طلبا کا امتحان معروضی طرز پر لیا جائے گا، پیپر حل کرنے کیلئے تمام طلبا کو ایک گھنٹہ کا وقت دیا جائے گا، بچوں کا امتحان پچاس نمبر کا لیا جائے گا، جس میں پچیس سوالات ہونگے ہر سوال کے 2 نمبر ہونگے، باقی پچاس نمبر ہوم ورک کے ہونگے۔ سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہونے پر دو یا تین شفٹوں میں بھی امتحان لیا جاسکتا ہے، پہلی اور دوسری جماعت کے بچوں سے امتحان میں زبانی سوالات پوچھے جائیں گے، امتحان کیلئے سوالیہ پرچہ جات پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔ذرائع کاکہنا ہیکہ نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے پرچہ پی سی ٹی بی کی جانب سے جاری کردہ سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں کروایا جائے گا، پرچہ جات میں کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…