بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ریلوے میں چھانٹیوں کا فیصلہ ،ملازمین نے احتجاج کا عندیہ دے دیا

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ریلوے میں چھانٹیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ،ابتدائی مرحلے میں آڈٹ اینڈ اکائونٹس کے163 میں سے 83 ملازمین چھانٹی کی جائے گی ،افسران نے آج ہیڈ کوارٹر میں احتجاج کا عندیہ دیدیا۔ذرائع کے مطابق چھانٹیوں کے حوالے سے آڈٹ اینڈ اکاونٹس افسران کے انٹرویو کئے جائیں گے جس کے لئے ڈپٹی جنرل منیجر کو

فوکل پرسن بھی مقرر کردیا گیا ۔ ریلوے آڈٹ اینڈ اکائونٹس افسران نے پالیسی مسترد کرتے ہوئے منگل ریلوے ہیڈ کوارٹر میں احتجاج کا عندیہ دیا ہے ۔دوسری جانب وفاقی حکومت کے ملازمین حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد وزارت داخلہ میں داخل ہوگئے اور وزیر داخلہ کیخلاف نعرے بازی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے ملازمین حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد وزارت داخلہ میں داخل ہوگئے اور وزیر داخلہ کیخلاف نعرے بازی شروع کردی جس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین سے مزاکرات ہوئے ہیں، وفاقی اداروں کے ملازمین سے بات حتمی مراحل میںداخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ملازمین نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں سے بھی اضافے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کی تنخواہ بڑھانے کے اختیارات نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرائے اعلی سے درخواست کرتے ہیں کہ ملازمین کو بلاکر ان سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہاںملازمین کی جانب سے ہنگامہ آرائی شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گائوں کے حجرے میں سیاسی بات کی تھی لیکن اسے

بتنگڑ بنادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پر وزیراعظم عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ ان سے بچا کریں یہ ایک بات پکڑ لیتے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم اٹھارہویں ترمیم کیساتھ صوبوں کے معاملات طے نہیں کرسکتے ،ہم فیڈرل کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق منگل تک اعلان کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے قانون ہاتھ میں لینے سے متعلق بات نہیں کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…