جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

بختاور بھٹو زرداری نے اپنی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں 

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پراپنی شادی کی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں آصف زرداری نے دلہا دلہن کے سامنے آئینہ رکھ کر منہ دکھائی کی رسم پوری کی، بختاور بھٹو نے کہا کہ یہ وہی آئینہ ہے جو میرے والدین کی شادی میں استعمال ہوا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنی شادی کی منہ دکھائی رسم کی سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کردی ہے۔ دلہا محمود چوہدری اور دلہن بختاور دونوں کے چہروں پر منہ دکھائی کی رسم کے موقع پر مسکراہٹیں تھیں۔ بختاور بھٹو نے انسٹا گرام پر ویڈیو جاری کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہی آئینہ ہے جو میرے والدین کی شادی میں استعمال ہوا تھا۔ واضح رہے بختاور بھٹو زرداری اور پاکستانی نڑاد دبئی کے صنعتکار محمود چوہدری کا نکاح 30 جنوری کو ہوا، بختاور بھٹو نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن ڈیزائنر وردہ سلیم کا گولڈن عروسی جوڑا زیب تن کیا اور ساتھ ہیروں کے ہار کا انتخاب کیا۔ دلہن بختاور بھٹو کے عروسی جوڑے کو دیکھ کر بینظیر کے چاہنے والوں کو انہی کا خیال ا?یا اور جب ان کی تصاویر کو دیکھا گیا تو جوڑوں کے رنگ میں مماثلت نظر ا?ئی۔بینظیر بھٹو نے بھی اپنی زندگی کے اس بڑے دن سفید لباس پر سنہری رنگ سے ہاتھ کے کام کا جوڑا زیب تن کیا تھا، ایسے ہی بختاور بھٹو نے بھی سنہری رنگ کا ہی انتخاب کیا جس میں ہاتھ سے کڑھائی کا کام بھی نظر ا?رہا ہے۔ بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں 132 تولے چاندی دی گئی جس کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔امیر ترین خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود بختاور بھٹو کو حق مہر میں صرف 132 چاندی تولے ملنے پر لوگوں میں خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنمائ￿ رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کو ا?ئیکونک دولہنیں قرار دیا ہے، شرمیلا فاروقی نے دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر بھی کیا تھا۔مذکورہ فوٹو کولاج میں پہلی تصویر سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کی ہے جس میں وہ دولہن بنی ہوئی ہیں۔ فوٹو کو لاج کی دوسری تصویر بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے دن کی ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ کی طرح گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ فوٹو کولاج دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ بھٹو خاندان کی یہ دو خواتین اپنی زندگی کے سب سے اہم موقع پر کس قدر خوبصورت لگ رہی تھیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…