بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

بھارت کا جنگی جنون انتہاپرپہنچ گیا، دفاعی بجٹ میں مسلسل ساتویں باربڑا اضافہ

datetime 3  فروری‬‮  2021 |

نئی دہلی(آن لائن ) بھارت کا جنگی جنون انتہا پر:دفاعی بجٹ میں مسلسل ساتویں باراضافہ:دنیا میں تیسرا نمبرپاکستان دنیا میں 20 ویں نمبرپر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت نے دفاعی بجٹ میں مسلسل ساتویں بار دفاعی بجٹ چار لاکھ 78 ہزار 196 کروڑ روپے تک اضافہ کردیا ہے جس کے ساتھ بھارت چین کے بعد دنیا میں

اتنا بڑا دفاعی بجٹ رکھنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔دفاعی امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ اگر بجٹ میں فوج کی پینشن رقم منہاکر دی جائے تو یہ تقریباً 3.62 لاکھ کروڑ روپے بنتے ہیں جبکہ گزشتہ سال دفاع کے لیے 4.71 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جو کہ امسال بڑھ کر 4.78 لاکھ کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔دوسری طرف بھارتی دفاعی حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ خطے میں اپنے مخالفین کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔دنیا بھر میں فوج اور دفاعی معاملات پر ہونے والے اخراجات سے متعلق ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران 2019 میں عالمی سطح پر ریکارڈ فوجی اخراجات کیے گئے جن میں چین اور بھارت بھی پہلی مرتبہ شامل ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سویڈن کے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک نے 2019 میں ریکارڈ 1.9 کھرب ڈالر فوجی اخراجات کیے۔رپورٹ کے مطابق امریکا اور چین کے بعد بھارت دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے گزشتہ سال سب سے زیادہ فوجی اخراجات کیے۔دنیا بھر میں ہونے والے ان اخراجات کا 2018 سے موازنہ کیا جائے تو سالانہ 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو 2010 سے سب سے زیادہ اخراجات ہیں۔ایس آئی پی آر آئی کے محقق نین ٹیان کا کہنا تھا کہ ‘2008

کے عالمی کساد بازاری کے بعد سے اب تک ہونے والے یہ سب سے زیادہ اخراجات ہیں’۔ممالک کی انفرادی بات کی جائے تو امریکا اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جس نے 2019 میں اکیلے 732 ارب ڈالر خرچ کیے جو 5.3 فیصد اضافہ ہے۔گزشتہ برس پوری دنیا کے فوجی اخراجات میں امریکا کا حصہ 38 فیصد رہا اور 7 سال

کمی کے بعد مسلسل دوسرے برس بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تحقیق کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ فوجی اخراجات کی فہرست میں پہلی مرتبہ دو ایشیائی ممالک بھی شامل ہوئے جو چین اور بھارت ہیں۔چین اور بھارت نے 2019 میں بالترتیب 261 ارب ڈالر اور 71.1 ارب ڈالر خرچ کیا جو 5.1 فیصد اور 6.8 فیصد اضافہ ہے۔نین

ٹیان کا کہنا تھا کہ ‘چین کھلم کھلا یہ کہہ چکا ہے کہ وہ ملٹری سپرپاور کے طور پر امریکا کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے’۔چین کے اخراجات کو گزشتہ 25 سال سے دیکھا جائے تو معاشی ترقی کے مطابق بڑھے ہیں اور یہ چین کے ‘ورلڈ کلاس ملٹری’ کے ارادوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ایس آئی پی آر آئی کے ایک اور محقق سیمن ویزمین کا کہنا تھا کہ

‘بھارت کے اخراجات پاکستان اور چین دونوں حریف ممالک کے ساتھ کشیدگی کے باعث بڑھ گئے ہیں’۔ایشیا کے دیگر ممالک میں جاپان نے 47.6 ارب ڈالر اور جنوبی کوریا نے 43.9 ارب ڈالر کے فوجی اخراجات کیے جو ماضی کے برعکس بہت زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایشیا میں 1989 سے فوجی اخراجات میں مسلسل اضافہ

ہورہا ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ فوجی اخراجات میں روس اور سعودی عرب کا نام بھی شامل ہے اور دونوں کے مجموعی اخراجات 60 فیصد سے زائد ہیں۔ذرائع کے مطابق جرمنی نے 2019 میں حیرت انگیز طور پر 10 فیصد اضافی اخراجات کیے جو 49.3 ارب ڈالر بنتے ہیں جو سرفہرست 15 ممالک میں سب سے زیادہ شرح ہے۔رپورٹ

میں کہا گیا ہے کہ جرمنی کے فوجی اخراجات میں اضافہ روس کے خطرے میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔نین ٹیان کا کہنا تھا کہ ‘حالیہ برسوں میں فوجی اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے’ اور یہ رجحان کورونا وائرس کی وبا اور اس کے معاشی اثرات کی وجہ سے تبدیل ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کساد بازادی کی طرف بڑھ رہی ہے ایسے میں حکومتوں کو فوجی اخراجات کے بجائے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اخراجات بڑھانے ہوں گے۔نین ٹیان

نے کہا کہ ‘توقع ہے کہ اس سے فوجی اخراجات میں اثر پڑے گا’۔انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2008 کے معاشی بحران کے بعد فوجی اخراجات میں کمی آگئی تھی، خاص کر یورپ میں کمی آئی تھی اور کم اخراجات کے اقدامات کیے گئے تھے۔نین ٹیان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ایک سے تین برس تک ان اخراجات میں کمی دیکھ سکتے ہیں اور اس کے بعد اگلے برسوں میں دوبارہ بڑھ جائے گا’۔دوسری طرف امریکہ نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ دفاعی اخراجات کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں 20 ویں نمبر پر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…