منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

سیالکوٹ میں عمارت گرانے پر خواجہ آصف کے بیٹے کا موقف بھی سامنے آگیا

datetime 2  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سیالکوٹ انتظامیہ کی جانب سے سابق میئر اور خواجہ آصف کے بیٹے توحید اختر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں قائم چار منزلہ عمارت گرائے جانے کے معاملے پر سابق میئر توحید اختر کا موقف سامنے آگیا۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق توحید اختر نے کہا کہ حکومت کی بربریت کا منہ بولتا ثبوت

سامنے آگیا ہے،ریاست عوام کیساتھ ایسا سلوک کرے گی تو کس سے فریاد کی جائے۔نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر نے بتایا کہ ہمارے عدالتوں میں پہلے سے ہی کیسز چل رہے ہیں ہمیں بغیر کسی نوٹس اور اطلاع کیے بغیر آپریشن کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دبائو کا یہ سلسلہ دس سال قبل شروع ہو گیا تھا جب میں نے سیاست میں قدم رکھا اور حکومت کی جانب سے اڑھائی سال سے مجھ پر دبائوڈالا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے وابستگی ختم کردو، اگر وفاداری نبھانا جرم ہے تو یہ جرم بار بار ہوگا۔سابق میئر سیالکوٹ نے واضع کیا کہ جس کالونی میں ہم بیٹھے ہیں اسکے پہلے فیز میں 137 کنال کا رقبہ منظور ہوا تھا جس میں پارک، مسجد اور قبرستان کی جگہ دے دی گئی ہے۔مجھ پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ چلایا جا رہاہے جس کا مدعی خود ڈی سی سیالکوٹ ذیشان جاوید ہے۔ اینٹی کرپشن کی ٹیکنیکل ٹیم نے پارک کے رقبے کو ناپا وہ اصل رقبے سے زیادہ نکلا۔ یہ حکومت اب زیادہ دیر نہیں چلے گی جو بیج بوئے جارہے ہیں اسکی فصل کاٹنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہمیں نوٹس جاری کر دیتی تاکہ ہم اپنا قیمتی سامان نکال لیتے آپریشن سے پہلے ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…