پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

بے روزگار افراد کے لئے خوشخبری، حکومت کا ہزاروں آسامیاں پُر کرنے کا فیصلہ

datetime 1  فروری‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کی جیلوں میں 4 ہزار سے زائد جیل وارڈنز کی بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل وارڈنز کی بھرتیوں پر عائد پابندی ہٹانے اور بھرتیوں کی منظوری حاصل کرنے کیلئے ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوا دی ہے۔

سمری کی منظوری کے بعد پنجاب بھر کی جیلوں کے لئے 4 ہزار 340 ٹریفک وارڈنز بھرتی کئے جائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی سمری میں گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک کے ملازمین کی بھرتی کی بھی اجازت طلب کی گئی ہے۔دوسری جانب کسان بورڈ پاکستان کے صدرچوہدری شوکت علی چدھڑ نے اپنے بیان میں سال کے پہلے ماہ میں تیسری دفعہ ڈیزل کی قیمتوں میں تین دفعہ تیل اورایک دفعہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کسا نوں اور پوری قوم کااستحصال قراردیتے ہوئے کہاہے کہ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں ہوش ربااضافے سے ہزاروں ٹیوب ویل بند ہو جائیں گے اور زرعی مشینری کا پہیہ جام ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاجب سے موجودہ حکومت نے اقتدارسنبھالاہے عوام کوکسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہابجلی، گیس، پٹرولیم سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ کرکے عوام کوزندہ درگورکردیاگیاہے یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہاعوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ،اووربلنگ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے سخت پریشان ہیں حکومت نے تیل اورڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر کے انہیں نئے سال کی خوشیوں سے محروم اورمزیدان کی زندگیوں کو اندھیرے میں رکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

حکومت عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیناچاہتی ہے۔ ملک میں غربت، بے روزگاری کی وجہ سے آئے روز خودکشیاں ہورہی ہیں، پٹرول، ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ سے کسانوں اور عوام کے مسائل میں بہت اضافہ ہو گا اورملک کی زراعت اور صنعت تباہ ہو جائیگی۔صرف ایک ماہ میں موجودہ حکومت نے

گزشتہ ستر سال کے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور حکمرانوں نے مہنگائی کا سونامی لا کر اپنے سونامی لانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ اس وقت ملک کے ستر فی صد کسان مہنگائی اور ناکام حکومتی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں مگر حکومت ان مظلوم کسانوں کی غیرت کو للکار کر سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…