اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مراد علی شاہ کو سندھ میں ہونے والی کرپشن کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے گلشن عمیر سوسائٹی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا ان کے ہمراہ کراچی کے صدر خرم شیرزمان پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر بلاول غفار، رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی ، پی ایس 88پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار جانشیر و دیگر نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ حلیم

عادل شیخ نے کہا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ میں ہونے والی کرپشن کے ذمہ دار ہیں ۔ تبدیلی سندھ میں آتے آتے رہ گئے لیکن اب تبدیلی ایکسپریس اب دوبارہ میدان میں آگئی ہے ۔پی ایس 88میں کرپٹ ٹولے کا خا تمہ کرنے کے کے لئے ہم میدان میں آچکے ہیں۔پیپلز پارٹی کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینے کی ضرورت ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے ، سعید غنی بھی میدان میںآگئے ، وفاقی وزیر علی زیدی پر بات کر رہے ہیں۔ سعید غنی خود منشیات فروشوں کے سربراہ ہیں۔ ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے سعید غنی کے بارے میں سب کچھ رپورٹ میں بتا دیا تھا ۔مراد علی شاہ آپ سے جواب تو علی زیدی صاحب سمیت تمام اراکین مانگ سکتے ہیںآپ نے جواب دینا ہوگا کہ آپ نے اس شہر کراچی کو کچرہ کنڈی کیوں بنا دیا ہے ؟پورے سندھ کے کچرے کا کنٹرول کراچی میں ہے ۔شرم آنی چاہیے، کچرے، زکواۃ، پنشن، معزوروں کے پئسے بھی وزیر اعلیٰ آپ کھاگئے ہیں۔ علی زیدی نے آپ سے پوچھا آپ جواب دیں ۔پی سی آئی سی کا انچارج بننے کا وزیر اعلیٰ کو شوق ہے لیکن جواب نہیں دینا ہے۔علی زیدی کراچی کا بیٹا ہے وہ عوام کے نمائندے ہیں۔سندھ میں 13سالوں میں جتنی کرپشن ہوئی خزانے کی کنجی وزیر اعلیٰ کے پاس تھے ۔پ پ میں شاید ایماندار وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ رہ

گئے ہیں ۔ان کے خلاف جو آواز ٹھاتا ہے انکے خلاف بھی ایف آئی آر کٹوا دی جاتی ہے۔،۔پیپلزپارٹی پی ایس 88پر بدمعاشی کر رہے ہیں ۔ملیر کی عوام نے پی ٹی آئی کو ویلکم کیا ہے مہم زور شور سے جارے ہے ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا لاہور میں اورنج ٹرین کا حادثہ ہوا ہے یہ بھی ایک نواز شریف کا تحفہ ہے ۔

نواز شریف نے کک بیگس لینے کے خاطر ایسے منصوبے بنا کر عوام پر بوج ڈالا تھا ۔ پی ڈی ایم کے اسٹیچ پر سارے کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں ۔ پی ڈی ایم کے ملک دشمن بیانیہ کوپاکستان کی عوام مسترد کر چکی ہے پی ڈی ایم میں شامل تمام پارٹیاں عوام کی ریجیکٹڈ پارٹیاں جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…