منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

فارن فنڈنگ کیس، وزیر اعظم عمران خان کو اندھیرے میں رکھے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کو صحیح بریف نہیں کیا جارہا، آئینی ماہرین ان کو صحیح حقائق نہیں بتائے جا رہے۔ایک انٹرویومیں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہا کہ اسکرونٹی کمیٹی اپنی سفارشات الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کو

پیش کریگی اور فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی،اسکرونٹی کمیٹی نے فیصلہ نہیں کرنا۔کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ اسکرونٹی کمیٹی ایک طرح کی جے آئی ٹی ہے،ان کی سفارشات بہت اہم ہونگی، جیسے پاناما کیس میں جی آئی ٹی کی سفارشات بہت اہم تھیں۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو صحیح طرح سے بریف نہیں کیا جارہا،ان کو اندھیرے میں رکھا جا رہاہے۔وزیر اعظم کے آئینی ماہرین ان کو صحیح حقائق نہیں بیان کرر ہے۔دریں اثناء تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق کا کہنا ہے کہ اپوز یشن صر ف بر یکنگ نیوز سیا ست کررہی ہے،وزیراعظم عمران خان کی موجود گی میں اپوز یشن جماعتو ں کو کسی صور ت بھی این آر او نہیں ملے گا،2023تک اپوز یشن جماعتو ں کے سارے خوا ب ادھورے ہی رہیں گے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے باہر بھی اپوز یشن جماعتیں احتجاج کرنے کا شو ق پورا کر لیں وہاں بھی انہیں رسو ائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، فارن فنڈ نگ کیس کی اصلیت سامنے آ ئی تو پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔اپوز یشن جماعتو ں کی چور مچائے شور پا لیسی خو د اپوز یشن کی سیا ست کے خا تمے کا سبب بن چکی ہے۔ قوم کے مسترد شدہ ٹو لہ سے وزیراعظم عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں۔ ان شا ء اللہ اپوز یشن جماعتیں 2023تک تار یخیں دیتی رہیں گی اورحکومت اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی بلکہ آ ئندہ انتخابا ت میں بھی واضح کامیا بی حاصل کر کے اپنی حکومت بنائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…