ملٹری وائوچر کے حامل مسافروں کیلئے بڑی شرط عائد

16  جنوری‬‮  2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے نے واضح کیا ہے کہ ’’ملٹری وائوچر‘‘ کی آن لائن بکنگ کیساتھ ساتھ’’ پیپر ٹکٹ‘‘ حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ روزنامہ جنگ میں اعجاز احمد کی شائع خبر کے مطابق ملٹری وائوچر کی آن لائن بکنگ کرائی جاسکتی ہے،

مگر بکنگ کے بعد’’ ای ٹکٹ نمبر‘‘ متعلقہ ریزرویشن آفس میں دے کر اور اپنا ملٹری وائوچر جمع کروا کر ریلوے کا پیپر ٹکٹ حاصل کرنا بھی مسافروں کے لیے ضروری ہے تاکہ دوران سفر کسی بھی پریشان کن صورت حال سے بچا جاسکے۔دوسری جانب وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ 50 سال سے خسارے میں چلنے والے ریلوے کو قابل منافع بنائیں گے لیکن ریلوے کی اراضی نہیں بیچیں گے، پشاور کینٹ سٹیشن کے دورے کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا

ریلوے افسران اور پولیس کے ذریعے قبضہ کرتے آرہے ہیں، اب ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں، ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا۔ 6 ماہ میں ریلوے خسارہ ختم کریں گے، ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گا، اب چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر ہائی رائز بلڈنگز میں منتقل کریں گے۔دریں اثنا بجلی کی مد میں پاکستان ریلویز کو اربوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی رپورٹ ملنے پر وزیرِاعظم عمران خان نے سخت اظہارِ برہمی کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ ریلوے اعظم سواتی نے تفصیلات رپورٹ کی صورت میں وزیرِ اعظم عمران خان کے سامنے پیش کر دیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے کالونیوں میں بجلی کے میٹر نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ ڈھائی ارب

روپے کا نقصان ہوتا ہے، ریلوے ملازمین سالہا سال سے بجلی استعمال کرتے رہے ہیں، جس کا مالی بوجھ ریلوے پر پڑا ہے، نقصان میں واپڈا اور ریلوے حکام کی ملی بھگت نکلی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے رپورٹ پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ریلوے کالونیوں میں بجلی کے

میٹر نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔وزیرِ اعظم نے ریلوے کالونیوں میں 25 ہزار بجلی کے میٹر ہنگامی طور پر لگانے کا حکم بھی دے دیا۔انہوں نے حکم دیا ہے کہ ریلوے کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا یہ عمل 4 ماہ میں مکمل کیا جائے۔وزیرِاعظم عمران خان نے بجلی کے

میٹرز کے معاملے کی مانیٹرنگ کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔وزیرِاعظم آفس نے ایک آفیسر کو بجلی کے میٹرز کے معاملے کو دیکھنے کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔وزیرِاعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ریلوے کالونیوں میں میٹروں کی تنصیب شروع کریں، قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے، اسے امانت سمجھ کر خرچ کریں گے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…