حکومت نے دوسری بار پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھا دی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز کا شدید ردعمل

15  جنوری‬‮  2021

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے ،آپ پوچھتے ہیں

کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں ،کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ بالکل نہیں۔دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ میں دوسری بار اضافہ نا قابل قبول ہے ،بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ہر طبقے کیلئے مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو ا ہے ، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے اور اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔ مرکزی صدر اشرف بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں گھنٹوں کے حساب سے مہنگائی بڑھ رہی ہے ، عوام ریلیف جیسے لفظ سے ناآشنا ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بجلی او رپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے ، پیٹرولیم کی قیمتوں میںحالیہ اضافے سے ٹرانسپورٹیشن اور مینو فیکچرننگ کے اخراجات بھی کئی گنا بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر طرح کا بوجھ عوام کے کندھوں پر منتقل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، حالیہ اضافے سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگااورپسے ہوئے طبقات اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خا ن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ جس کے مطابق

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزیراعظم

کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول 13روپے، ڈیزل 11روپے ، لائٹ ڈیزل 15روپے 33پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفار ش کی تھی تا ہم وزیر اعظم عمران خان نے اوگر کی جانب سے بھیجی گئی اس سمری کو مستر د کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے ، لائٹ ڈیزل 4روپے 42پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضا فے کی منظوری دیدی ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…