جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

ختم نبوت ؐکے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لوں گا،نواز شریف کے پاسپورٹ کی توسیع بارے بھی وزیر اعظم کا اہم فیصلہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی توسیع نہیں ہوگی،ن لیگ کی مستقبل میں سیاست نہیں دیکھ رہا،بھارت کے ساتھ آخری جنگ ہوسکتی ہے،عمران خان اور میرے دور میں ختم نبوت کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لوں گا،اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے،جنوری میں سعودی عرب کے

ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ہمیشہ بحرانوں کے اندر اپنا راستہ تلاش کیا،نوازشریف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا وزیربنا تو اسے کون جانتا تھا،اس کی کوئی اوقات نہیں تھی،وزیر بننے سے پہلے اس کی کوئی حیثیت نہیں تھی،وہ تحریک استقلال رابطہ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سیاسی فساد کی جڑ ہیں،پی پی پی انتخابات میں حصہ لے گی تو ن لیگ بھی الیکشن میں آئیگی،نوازشریف کے پاسپورٹ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی،وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے،نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے،اپوزیشن استعفی نہیں دے گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پی ایم ایل (ن) کے2 ممبران نے استعفی دیا،مریم نواز غلط پچ پر کھیل رہی ہیں،مستقبل میں ن لیگ کی سیاست کو نہیں دیکھ رہا۔انہوں نے کہا کہ مفتی کفایت کا کیس آئینی دائرہ کار کے تحت بنایا گیا ہے،31مارچ کے بعد اپوزیشن جماعتیں اپنا رنگ دکھائیں گی،اپوزیشن جماعتیں مارچ کے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گی،نوازشریف کو اللہ لیکر آئے وہ واپس نہیں آئے گا،سورج مشرق کے بجائے مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن نوازشریف واپس نہیں آسکتا،وہ استعفے کہاں گئے جو مریم نوازپارلیمنٹ کے منہ پر مارنا چاہتی تھیں۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری کا وزارت داخلہ سے تعلق نہیں ہے،نیب نے

گرفتار کیا ہے،شہزاد اکبر نوازشریف سے متعلق کیسز دیکھ رہے ہیں،2021ء کو بین الاقوامی تصادم کا سال دیکھ رہا ہوں،بنیادی طور پر جوڈو کراٹے کا سال ہوگا،بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو پاک بھارت آخری معرکہ ہوگا،مودی ہٹلر ہے،پاکستان کے پاس اپنے دفاع کیلئے تمام آپشن موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی صورت اسرائیل

کو تسلیم نہیں کرے گا،امریکہ پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتا،میں وزیرداخلہ ہوں اور عاشق رسوﷺ ہوں،ختم نبوت پر سب سے زیادہ میں نے جیل کاٹی ہے،ختم نبوت کا محافظ ہوں،ختم نبوت کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی فساد کی جڑ ہیں،ان کا کوئی مستقبل نہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…