منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

حنا پرویز بٹ کا استعفیٰ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ہے‘ شہباز گل کا دعویٰ

datetime 30  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کا استعفیٰ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے انہوں نے انکشاف کیا انہیںابھی ایک رپورٹر دوست سے پتا چلا ہے کہ

حنا پرویز بٹ کا استعفیٰ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ جلد سپیکر آفس ان کو بلا کر اس استعفے کی تصدیق کرنے کے بعد اسے قبول کرے گا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے مذاق سمجھ رکھا تھا، مریم نواز کو سوشل میڈیا کی وزیراعظم بنایا ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر استعفے دے رہے تھے، اب پتا چلے گا۔جبکہ مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویزبٹ نے اپنا استعفیٰ پنجاب اسمبلی پہنچانے کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرایا ہے۔شہبازگل کو جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے شرم آنی چاہیے۔اپوزیشن کے استعفوں سے حکومت بکھلاگئی ہے۔میاں نوازشریف اور مریم نواز کی ہدایت کے مطابق سب لیگی ارکان نے اپنے استعفے قیادت کو جمع کرائے ہیں۔میں شہبازگل کے جھوٹے پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…