رحمان اور شیطان کا ڈائیلاگ نہیں ہو سکتا

28  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث ہر طرف اب گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں ہو رہی ہیں ، اس حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے معروف صحافی حسن نثار نے کہا کہ میرا اس حوالے سے مختلف نظریہ ہے ، میری نظر میں

رحمان اور شیطان کا ڈائیلاگ نہیں ہو سکتا، آپ انہیں25 سال سے چور ڈاکو کہہ رہے ہو ، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ اب ان سے مذاکرات کئے جائیں یا تو پھر آپ قوم سے معافی مانگیں کہ آپ نے جھوٹ بولا۔دوسری جانب مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنما محمد علی درانی نے کہا ہے کہ ٹکرا ئوکی کیفیت ہے اس کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، اپوزیشن اور حکومت میں مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں،ٹریک ٹو ڈائیلاگ شروع ہوگئے ہیں اور نظر بھی آرہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق نے بھی کہا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، قوم بھی اپوزیشن اور حکومت میں گفتگو کا آغاز چاہتی ہے۔اپوزیشن اور حکومت میں مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں، مذاکرات کا آغاز اختلاف کے اظہار پر ہی ہوا کرتا ہے۔شہباز گل کی بات یہی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے پابندہیں، ایسے لوگ ہیں جو حالات معمول پر لانے کے لئے کردار ادا کرسکتے ہیں،ایسے لوگوں کو جیل میں رکھنے کے بجائے کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…