جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

بختاور بھٹو کا منگنی کے بعد شادی کا کارڈبھی وائرل ہو گیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے بعد ان کی شادی کا دعوت نامہ بھی وائرل ہوگیا جبکہ ان کے منگیتر محمود چوہدری نے شادی کے مقام کی بھی تصدیق کردی۔

بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر محمود چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے دوستوں اور عزیزو اقارب کے ساتھ اپنی منگنی کی ایک تصویر شیئر کی۔تصویر کے کیپشن میں بختاور کے منگیتر نے لکھا کہ میرے دوستوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا شادی بھی اسی مقام پر ہوگی۔ جس کے جواب میں محمود چوہدری نے کہا کہ ہاں پاکستان میں۔محمود چوہدری کے اس کیپشن کے بعد یہ بات ظاہر ہو رہی ہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری پاکستان میں ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا دعوت نامہ بھی گردش کررہا ہے جس کے مطابق بختاور اور محمود چوہدری کی شادی کی تقریبات کا آغاز 27 جنوری 2021 کو مہندی کی رسم سے ہوگا۔بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری 2021 کو ہوگا جبکہ ولیمے کی تقریب 30 جنوری 2021 کو منعقد کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…