جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مشہور ٹی وی اینکر مدیحہ نقوی اور ان کے والدین کو شادی کیلئے کیسے منوایا، فیصل سبزواری کا دلچسپ انکشاف

datetime 22  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فیصل سبزواری اور اینکر مدیحہ نقوی نے اپنی شادی کی کہانی سنادی، سیاست دان فیصل سبزواری نے کہاکہ میں ایک پروگرام میں گیا وہاں دو اینکر تھے جو سامنے والے کو بولنے نہیں دیتے لیکن ان کی مہربانی انہوں نے مجھے بڑا احترام دیا، اللہ کا شکر ہے

میں نے انہیں بولنے نہیں دیا، فیصل سبزواری نے مدیحہ نقوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا فون آ گیا، وہ یہ شو دیکھ رہے تھے بڑے خوش ہوئے۔ بولے کہ بیٹا آپ نے بڑی بات ہے ان کوزیر کر لیا، جس پر میں نے ان کو جواب دیا کہ یہ صلاحیت تو مجھ میں ہے اسی لئے تو آپ کو قائل کر لیا تھا، جس پر وہ شرما سے گئے، شریف آدمی ہیں ان کی فیملی سے بھی بات کرنی تھی تو میں خود گیا تھا پہلے۔ صبح کی فلائٹ پر گیا تھا اور شام کی فلائٹ سے واپس آ گیا تھا اس وقت مدیحہ کراچی میں تھیں، جب میں لاہور جا رہا تھا تو قدرے بے چین تھا، ایک اضطراب تھا، لیکن میں نے ان کی فیملی کو اپنے بارے میں سب کچھ بتایا اور واپسی پر میں بہت مطمئن تھا۔ انہوں نے مدیحہ کے والدین سے جھوٹ بولے بغیر سیدھی بات کی اور جب وہ واپس آئے تو مدیحہ رونے لگی کیونکہ اس کے اہل خانہ نے سوچا تھا کہ وہ اگلے سال شادی کرنے کو کہہ رہے ہیں اور بعد میں اس نے وضاحت کی اور ان کی عید کے بعد گذشتہ سال شادی ہوگئی۔ مدیحہ نقوی نے کہاکہ ان کے والد ان کے دوست ہیں لیکن ان کی والدہ کافی سخت ہیں لیکن انہیں حیرانگی ہوئی کہ فیصل سبزواری نے جس طریقے سے ان سے بات کی وہ ان کی شادی کے لئے راضی ہو گئیں۔مدیحہ نقوی نے کہا کہ میری امی کو میری وجہ سے بڑی پریشانی رہتی تھی کیونکہ مجھے سے بہت بے وقوفیاں ہو جاتی تھیں لیکن فیصل سبزواری سے شادی کے معاملے پر انہوں نے میرا ساتھ دیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…