جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

بختاور بھٹو کی شادی پاکستان میں ہوگی یا دبئی؟ منگیترمحمود چوہدری نے خود ہی اعلان کردیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)سابق صدر آصف علی ز رداری اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی پاکستان میں ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی

بیٹی بختاور بھٹو کی دبئی میں مقیم بزنس مین محمود چوہدری کے ساتھ منگنی ہوئی تھی، حال ہی میں بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر محمود چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دوستوں اور عزیزو اقارب کے ساتھ اپنی منگنی کی ایک تصویر شیئر کی۔تصویر کے کیپشن میں بختاور کے منگیتر نے لکھا کہ میرے دوستوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ ڈیسٹینیشن ویڈنگ ہوگی؟ جس کے جواب میں محمود چوہدری نے کہا کہ ہاں پاکستان میں۔محمود چوہدری کے اس کیپشن کے بعد یہ بات ظاہر ہو رہی ہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری پاکستان میں ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے،دوسری جانب سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا دعوت نامہ بھی گردش کررہا ہے جس کے مطابق بختاور اور محمود چوہدری کی شادی کی تقریبات کا آغاز 27 جنوری 2021 کو مہندی کی رسم سے ہوگا۔بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری 2021 کو ہوگا جب کہ ولیمے کی تقریب 30 جنوری 2021 کو منعقد کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…