منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سیاست میں عورتوں کی کردار کشی ٹرینڈ نواز شریف نے شروع کیا حسن نثارنے سابق وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ سیاست میں عورتوں کی کردار کشی کا ٹرینڈ نوازشریف نے شروع کیا تھا ،تاریخ کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا نوازشریف کے سرپرست مضبوط تھے ،نوازشریف نے اور ان

کے حواریوں نے ایسے ایسے جملے کہے کہ میں انہیں دہرانے کا تصور نہیں کرسکتا۔یہ اہم نہیں ہے کہ سلسلہ کس نے شروع کیا ضروری ہے اس سلسلے کو روکا جائے۔ صرف اتنی گزارش ہے کہ اگر کسی خاتون کے حوالے سے نازیبا بات کی جائے تو کم سے کم اپنی والدہ کا چہرہ تصور میں سامنے ضرور لائیں پھر بھی آپ گوارا کریں تو کرلیں۔چند لوگوں کو دیکھ کر پوری کمیونٹی پرلیبل لگا دینا مناسب نہیں، اچکزئی یہ بتائیں بلوچستان میں جو بگیاں کھینچیں گئیں انگریزوں کی جہاں گھوڑوں کی جگہ سردار جتے ہوئے تھے وہ کون تھے۔میرے نزدیک نیب کی کارکردگی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ پاکستان کے سیاستدانوں کی اکثریت نیب کے خلاف ہے۔ردِ عمل آنا فطری ہے، مینار پاکستان میں نوازشریف کی تقریر کے دوران جلسہ گاہ خالی ہوچکی تھی، نوازشریف کے بیانیہ کا لوگوں نے مینار پاکستان میں جواب دے دیا ،اگر پھر بھی بات نہ سمجھ آئے تو کیا کیا جاسکتا ہے ۔فضل الرحمن نے نیب نوٹس کو ردی کا ٹکڑا قرار دے دیا ہے اس حوالے سے کہا کہ اگر فضل الرحمن کے پاس جواب موجود ہے تو اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اس طرح کے بیان نہ دیں کہ ردی کا ٹکڑا ہے اس طرح کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔یا درہے کہ نیب نے فضل الرحمن سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ رکھی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…