پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو بلا سود قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین موٹر سائیکل، کاروں، مکانات یہاں تک کہ سائیکلوں کے لئے بھی قرض لے سکے گے اور یہ بلاسود قرضہ ہوگا۔ گریڈ 1 سے 17 تک کے سرکاری ملازمین جن کی ملازمت کم سے کم مدت پانچ سال
اور زیادہ سے زیادہ دس سال ہے، وہ قرض کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے ملازمین صرف کار کی خریداری کے لئے قرض کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، سرکاری ملازمین آٹھ ہزار سے اڑھائی لاکھ تک قرض حاصل کر سکیں گے۔ اس سے قبل خواتین کے لئے بھی بلاسود قرضوں کااعلان کیا گیا تھا۔