پتوکی (این این آئی ) پتوکی میں 53 سالہ اوباش ملزم نے اپنی دس سالہ بھتیجی کو زبردستی بے آبرو کر دیا، ملزم بچی کو خون میں لت پت کماد کی فصل میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا بچی (ا) کی
والدہ ثمینہ بی بی کی مدعیت میں پولیس نے ملزم کے خلاف بجرم 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاحال ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے مغل کے علاقہ کوٹ اعظم دین میں اوباش ملزم یونس اپنی بھتیجی کو ورغلا کر فصل کماد میں لے گیا جہاں پر ملزم نے بچی کو بے آبرو کر دیا، بچی کی چیخ و پکار پر ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے مغل پولیس موقع پر پہنچ گئی بچی (ا) کی والدہ نے ملزم یونس کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے تحریری درخواست دے دی جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور پولیس نے بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ڈی ایس پی سرکل پتوکی اکرام خان نے این این آئی نوید بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ایسے ملزموں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے تاکہ آئندہ ایسا قدم کوئی بھی نہ اٹھائے مزید کہا کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔