لاہور(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی فیصلہ سازکمیٹیوں اور ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے
کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو (سی۔ای۔سی) اور سینٹرل ورکنگ(سی۔ڈبلیو۔سی) کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیاگیا۔سی۔ای۔سی اور سی ڈبلیو سی کا مشترکہ اجلاس دوپہر دو بجے کے بجائے اب پیر کی صبح 11 بجے لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوگا ۔اجلاس میں پی ڈی ایم کے 8دسمبر کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔پی ڈی ایم کی سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی کی منظوری بھی دی جائے گی۔اجلاس میں ووٹ چور حکومت کو اقتدار سے نکال باہر کرنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی ۔آٹا چینی ووٹ چورحکومت سے عوام کی نجات کے فیصلہ کن مرحلے میں فیصلہ کن فیصلے ہوں گے۔