لاہور (این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم )کے منیار پاکستان پر جلسے میں کارکن خواتین کے انکلوژ ر میں گھس گئے ،کارکنوں اور ایم این اے شائستہ پرویز ملک کے درمیان تلخ کلامی کے بعد لیگی رکن اسمبلی کی طبیعت بگڑ گئی ۔ اتوار کو پی ڈی ایم اے کے جلسے کے دور ان مردکارکنوں نے خواتین انکلوژر میں گھسنے کی کوشش کی اور وہاں پر
موجود سکیورٹی رضا کاروں سے معاملہ کنٹرول نہ ہو سکا جس کے بعد لیگی رہنما رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کارکنوں کی روکنے کی کوشش کی توکارکنوں نے ان کا گھیرائو کرلیا اور اس دور ان شائستہ پرویز ملک اور کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد شائستہ پرویز ملک کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں ساتھی خواتین نے کرسی پر بٹھایا۔