اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کا غلط سیاسی نقشہ شائع کرنے پر 5 سال قید یا 50لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ‎

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) تعلیمی اداروں میں پاکستان کا غلط سیاسی نقشہ شائع کرنے پر 5 سال قید ، 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی ، ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں سروے اینڈ میپنگ امینڈمنٹ بل 2020ئ￿ نافذ کر دیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے پاکستان کا غلط نقشہ شائع کرنے پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں قانون میں ترمیم بھی کر دی

جس کے بعد تعلیمی اداروں میں سروے اینڈ میپنگ امینڈمنٹ بل 2020ئ￿ نافذ کر دیا گیا جس کے تحت غلط نقشہ شائع کرنے پر 5 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی جب کہ کوئی فرد اس کا متعلقہ ادارہ یا شعبہ پاکستان کا غلط سیاسی نقشہ شائع کرنے پر اس سزا کا مستحق ہوگا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے نئے سیاسی نقشے کے صحیح استعمال کے حوالے سے وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں کے نام ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہے جو کہ منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ نے جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے سیاسی نقشے کو اپنی ویب سائٹس پر آویزاں کریں ، اس مقصد کیلئے سیاسی نقشے کے پرکشش ڈیزائن تیار کیے جائیں ، جب کہ نئی کتابوں کی اشاعت میں بھی نئے سیاسی نقشے کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور سیاسی نقشے کی اہمیت پر آگاہی مہم چلاتے ہوئے سیاسی نقشے کے مقاصد کے حصول کیلئے اس کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا سیاسی نقشہ جاری کیا تھا ، پاکستان نے ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری کردیا، جس میں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ ظاہر کرتے ہوئے سیاسی نقشے میں عالمی قوانین اور دو طرفہ معاہدوں کی روشنی میں بیرونی حدبندی واضح کی گئی ہے اور بھارتی دعوؤوں کی نفی کی گئی ہیجس کی وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی منظوری دے دی ، نیا نقشہ اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا اس کے ساتھ پاکستان نے سیاسی نقشہ گوگل،یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا کیوں کہ پاکستان نے نئے سیاسی نقشے کو اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام دوسرے عالمی فورمز پر بھوانے کا فیصلہ کیا ہیاس کے علاوہ سیاسی نقشہ گوگل اور یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھی بھجوایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…