اسلام آباد (این این آئی)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت ستاون پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی ،نیپرا کی پابندی کے باوجود مہنگے ڈیزل سے بجلی کی پیداوار کی گئی نیپرا درخواست پر سترہ دسمبر کو سماعت کرے گا،
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی ،درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ 9 ارب 97 کروڑ بجلی پیدا ہوئی بجلی کی پیداواری لاگت 43 ارب 17 کروڑ رہی نیپرا کی شدید مخالفت کے باوجود گزشتہ ماہ ڈیزل پر 19 روپے 83 پیسے میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی نیپرا نے مہنگے ڈیزل اور فرنس آئل پر بجلی پیدا کرنے پر پابندی لگا رکھی ہیفرنس آئل پر 12 روپے 17 پیسے میں فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ایل این جی سے 6 روپے 55 پیسے اور مقامی گیس سے 6 روپے 70 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی گزشتہ ماہ ریفرنس پرائس 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔