کراچی (این این آئی) کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور مجلس عاملہ کے اراکین نے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم اور ایسوسی ایشن کے صدر جمیل فاروقی پر کورونا وائرس میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد انور کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
اور کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات سے غلط روایات جنم لیں گی اور کے ایم سی کی بدنامی کا سبب بنے گی، انہوں نے کورونا وائرس میں مبتلا میں اس طرح دفتر میں آکر دوسرے افسران کو اس میں مبتلا کرنے کی کوشش نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر قانونی حرکت ہے جس کا سد باب اور اس کے ذمہ دار افراد کو قرار وقعی سزا دینا ضروری ہے، عہدیداروں اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی اور میٹروپولیٹن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس ہفتہ کے روز شام پانچ بجے کے ایم سی آفیسرز کلب میں منعقد ہوگا جس میں اس واقعہ کے محرکات پر غور کرنے کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔