ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پسند کے لڑکے سے ہوئی یا نہیں ؟ معروف صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)مرحومہ بے نظیر بھٹو کی ارینج میرج ہوئی جبکہ ان کی بیٹی بختاور کے حوالے سےمعروف اینکر پرسن پرنس علی حیدر نے حیران کن دعوی کر دیا ،بختاور بھٹو زرداری کی منگی کی تقریب سادہ تھی ، کچھ مہمانوں کو مدعو کیا گیا ،سیاسی لوگ نہ ہونے کے برابر تھے ۔ پرنس علی کا کہنا تھا کہ بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ

محمود چودھری ایک سلجھے ہوئے ، مذہبی اور احساس کرنے والے انسان ہیں۔ اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ محمود چودھری شکل و صورت سے اچھے انسان ہیں ، بختاوربھٹو نے پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے تمام تر ذمہ داریاں اپنے والد پر چھوڑ دیں تھی کہ حتمی فیصلہ آپ ہی نے کرنا ہے جس کے بعد سابق صدر نے تحقیقات شروع کیں، وہ انہیں پہلے سے بھی جانتے تھے لیکن جب تحقیق مکمل ہوئی تو انہیں بختاور کا انتخاب صحیح لگا جس کے بعدآصف علی زرداری نے رضامندی کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی ہوگئی ہے۔بختاور اور محمود چودھری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی، تقریب میں 100 سے 150 افراد شریک ہوئے۔سابق صدر آصف علی زرداری بھی تقریب میں شریک ہوئے، ڈاکٹروں کے مشورے سے آصفزرداری ہسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے تھے۔تقریب میں شریک محمود چودھری کے اہلخانہ کا وفد 12 سے15 افراد پر مشتمل تھا۔تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی بلاول ہاوس میں موجود تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…